وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں 60 دن کیلئے منظوری دے دی،رینجرز کو دہشت گردی، فرقہ وارانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں،ترجمان وزیراعلیٰ

پیر 21 دسمبر 2015 09:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں 60 دن کیلئے منظوری دے دی۔ رینجرز کے اختیاریات محدود کرنے کے بعد یہ منظوری دی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی سے رینجرز کے خصوصی اختیارات کے حوالے سے پیش اور منظور ہونے والی قرار داد کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کو دہشت گردی، فرقہ وارانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں120 دنوں کی توسیع ہونی تھی لیکن اب سندھ حکومت نے اختیارات میں 60 دنوں کی توسیع کی ہے۔ رینجرز کو سرکاری دفاتر میں چھاپے اور سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہو گا۔ رینجرز کو یہ اقدام کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہو گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق رینجرز کے ان اختیارات میں توسیع 6 دسمبر سے دی گئی ہے۔