عوام نے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مسترد کر دیا،ممنون حسین،خرابیاں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں اب پاکستان نے آگے بڑھنا ہے،حکومت توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،صدر مملکت کا تقریب سے خطاب

پیر 21 دسمبر 2015 09:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء)صدر مملکت صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مسترد کر دیا ہے،خرابیاں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں اب پاکستان نے آگے بڑھنا ہے،حکومت توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ملک کی سالمیت اور وحدت ہر چیز پر مقدم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا نظریہ پاکستان کی قومی وحدت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں،قائداعظم پاکستان کی سیاست، معشیت اور سماجی معاملات اسلام کے مطابق چاہتے تھے،وہ ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں کسی کا استحصال نہ ہو سکے ،ہر شخص کو اپنے فکرو عمل کا جائزہ لیکر قائداعظم کے انکار کو عملی جامع پہنانا ہو گا،ایمان، اتحاد اور تنظیم جیسے اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے کہادہشت گردی کے عنصریت سے نجات کے لیے پاکستان بڑی قربانیاں دے رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بے گناہ پاکستانی شہریوں کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،ملک کی سالمیت اور وحدت ہر چیز پر مقدم ہے،قائداعظم نے اپنے تدبر اور بصیرت سے ہماری رہنمائی کی،حکومت نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی سر پرستی کرتی رہے گی،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم مکمل ہو چکا ہے،نظریہ پاکستان ٹرسٹ قومی حدمت انجام دے رہا ہے۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے مزید کہا کہ خرابیاں ماضی کا خصہ بن چکی ہیں اب پاکستان نے آگے بڑھنا ہ۷ے،ملک میں سب سے زیادہ اخراجات تعلیم پر کرنے ہونگے،پاکستان کی عوام نے ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مسترد کر دیا ہے،عالمی ادارے بھی پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں،حکومت توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :