ملک میں جلدتحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے،عمران خان ،حکمرانوں نے اتنا پیسہ اکٹھا کر لیا ہے کہ اب انہیں مرنے سے بھی ڈر لگتا ہے،قائد اعظم نے ملک اپنے لئے نہیں قوم کے لئے بنایا میں نے بھی کوئی کام اپنے لئے نہیں کیا، میا نوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

پیر 21 دسمبر 2015 09:47

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی سوچ انسان کو بڑا بناتی ہے۔ نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ہے۔ نظر آ رہا ہے کہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو دفعہ 144 لگ جائے گا۔ حکمرانوں نے اتنا پیسہ جمع کر لیا ہے کہ اب انہیں مرنے سے ڈر لگتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نظر آ رہا ہے کہ بہت جلد پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ اپنی برادری سے کہتا ہوں کہ اسٹیڈیم کے لئے جگہ دے دو۔ اگر جگہ نہ دی تو کچھ عرصے کے بعد ہماری حکومت آجائے گی تو سیکشن 4 لگا دیں گے تو پھر اس زمین کا کچھ حصہ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بڑی سوچ انسان کو بڑا بناتی ہے نیا پاکستان بنانا ایک بڑی سوچ ہے۔

انسان کو اپنے دل کی آواز سننی چاہئے۔ اللہ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور بڑی مشکل سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا نوجوانو! پیسے کے لئے کبھی اپنی غربت کو نہ کھونا ہے۔ نوجوانو! خواب کی تکمیل کے پیچھے چلو صرف نوکری تک ہی اپنے آپ کو مدود نہ کر لینا۔ نوجوانو! اپنے ضمیر پر کبھی سمجھوتا نہ کرنا راستہ بھٹک جاؤ گے۔ انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی ملک کو ٹیلنٹ فراہم کرنے جا رہی ہے۔

میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کو اوپر لانا ہے۔ انہوں نے کہا اپنی انا پر قابو پا کر انسان بڑا انسان بنتا ہے۔ اپنی انا کے بت کو توڑنا ہی سب سے بڑے بت کو توڑنا ہے۔ قائد اعظم نے ملک اپنے لئے نہیں قوم کے لئے بنایا ہے۔ میں نے بھی کوئی کام اپنے لئے نہیں کیا اس ملک کے لئے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی طرز زندگی پر ترس آتا ہے۔ حکمرانوں نے اتنا پیسہ اکٹھا کر لیا ہے کہ اب انہیں مرنے سے بھی ڈر لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :