مالی امداد میں شفافیت: پاکستان بیت المال کا بائیو میٹرک چپس کا استعمال کرنے کا فیصلہ

اتوار 20 دسمبر 2015 10:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء ) پاکستان بیت المال نے مالی امدادمیں شفافیت کیلے بائیو میٹرک چپس کا استعمال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوررواں سال کے ٓآخر تک سویٹ ہومز کے بچوں کی تعد اد 5ہزار تک لے جانے کا ہدف مقرر کیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بیت المال انتظامیہ نے امداد میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک چپس کا استعمال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکا کاؤنٹر چیک نادرا سے کیا جائے گا اور اس سے بیت المال کی جانب دی جانے والی مالی امداد کی منتقلی میں شفافیت کا عنصر یقینی ہو گا ، جبکہ بیت المال انتظامیہ نے سویٹ ہومز میں نادار بچوں کی تعد رواں ماہ کے آخر تک 5ہزار تک لے جانے کا ہدف مقرر رکھا ہے ، واضح رہے کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت او رتعلیم و تربیت کے لیے ملک بھر میں 33سویٹ ہومز قائم کیے گئے ہیں جہاں 36سو سے زائد بچے رہائش پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :