خیبرایجنسی میں 78فیصد اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے15فیصد متاثرین کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ،آئی ایس پی آر،نقل مکانی کرنیوالے3لاکھ کے قریب افراد میں سے ایک لاکھ اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، قبائلی علاقوں کے متاثرین کے اعداد وشمار جاری

اتوار 20 دسمبر 2015 10:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے قبائلی علاقوں کے متاثرین کے اعداد وشمار جاری کردئیے۔خیبرایجنسی میں سب سے زیادہ78فیصد اور شمالی اور جنوبی وزیرستان کے15فیصد متاثرین کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا،نقل مکانی کرنے والے3لاکھ کے قریب افراد میں سے ایک لاکھ اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے آغاز پر فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں سے2لاکھ91ہزار827افراد نے عارضی نقل مکانی کی تھی ان میں سے ایک لاکھ آٹھ ہزار503 افراد کی واپسی ہوچکی ہے اور باقی لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے15فیصد جنوبی وزیرستان کے 15فیصد اورکزئی ایجنسی کے34،کرم ایجنسی کے35اور خیبرایجنسی کے78فیصد نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ہے