دہشت گرد حملوں کا خطرہ، امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں ا پنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو دہشت گرد حملوں سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو ہدایت جار ی کی ہے کہ وہ پاکستان میں کرسمس کے موقع پر بلاضرورت سفر سے اجتناب کریں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔