اسلام آباد، بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے کے شبہ میں 7 افراد گرفتار ،اہم دستاویزات اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے کے شبہ میں 7 افرادکو گرفتار کرکے اہم دستاویزات اوراسلحہ برآمد کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے روز رینجرز اور خفیہ اداروں نے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران برٹش ہوم کے قریب گھر سے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جن سے اہم دستاویزات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ان کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزمان کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے ہیں۔

متعلقہ عنوان :