سینٹ، اس وقت وفاقی حکومت حالت جنگ میں ، سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے،مشاہد اللہ کے بیان پر پیپلز پارٹی اراکین کا شدید احتجاج،واک آؤٹ کرگئے ، الفاظ منہ سے نکل گئے ، مقصد سندھ حکومت یا اراکین کی دل آزاری کرنا نہیں تھا،مشاہداللہ کی معذزت ، ڈپٹی چیرمین سینٹ کی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) ایوان بالا میں سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا جمعہ کے روز وقفہ سوالات میں اسلحہ لائسنسوں کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اس وقت وفاقی حکومت حالت جنگ میں ہے جبکہ سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے یہ الفاظ سنتے ہی ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کے ارکین اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے جواب دینے کی اجازت چاہی تاہم ڈپٹی چیرمین سینٹ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ واک آوٹ میں ایم کیو ایم کے علاوہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ دیااس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعجاز احمد داھامرا نے ایوان میں کورم کی نشاندھی کی اراکین کی تعداد کو پورا کرنے کیلئے 5منٹ تک پارلیمنٹ ہاؤس کی گھنٹیاں بجائی گئیں ڈپٹی چیرمین سینٹ کی ہدایت پر سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپوزیشن اراکین کومنانے کے لئے چلی گئی اپوزیشن کے ایوان میں واپس آنے کے بعد سینیٹر مشاہد اللہ خان نے معذرت خواہانہ لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کافیئے ملاتے ہوئے یہ الفاظ ان کے منہ سے نکل گئے ہیں ان کا مقصد سندھ حکومت یا اراکین کی دل آزاری کرنا نہیں تھا جس پر ڈپٹی چیرمین سینٹ نے کاروائی سے سینٹر مشاہد اللہ خان کے الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :