پاکستان اور امریکہ کا دفاعی شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ، پاکستان قبائلی علاقوں میں انتہاء پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا،پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری ،دہشت گردی کے نیٹ ورک توڑ نے میں پاک فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ،امریکہ کا اعتراف

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء)پاکستان اور امریکہ نے دفاع کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، پاکستان قبائلی علاقوں میں انتہاء پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا،جبکہ امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک توڑنے میں پاک فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔میڈیارپور ٹس کے مطابق پاکستان اور امر یکہ کے دفاعی مشاورتی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے۔ پاکستان کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک کے سربراہی میں وفد نے امریکی دفاعی حکام سے ملاقات کی ۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ملکی سلامتی خطے میں سکیورٹی معاملات پاکستان کیلئے سکیورٹی تعاون اور اتحادی سپورٹ فنڈ کی بحالی سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علاقائی سلامتی سے متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے مابین دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر متفق ہونے کے ساتھ امریکہ نے پاکستان کے پاک افغان کی مشترکہ سرحد پر بہتر انتظام میں تعاون بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ا مریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے نیٹ ورک توڑنے میں پاک فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی قبائلی علاقوں میں انتہاء پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :