آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے50کروڑڈالرکی قسط قرض دینے کی منظوری دیدی ،رقم 25دسمبر سے پہلے مل جائے گی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کیلئے50کروڑڈالرکی قسط قرض دینے کی منظوری دیدی ہے ،یہ قسط25دسمبرسے پہلے مل جائے گی،ٍ ٍمیڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتائی ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے بورڈنے پاکستان میں معاشی کارکردگی کی صورتحال کے اقدام کوسراہااورکہاہے کہ پاکستان میں ٹیکس آمدنی بڑھنے کے واضح امکانات ہیں ،ذرائع کہناہے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف سے 50کروڑڈالرکاقرضہ25دسمبرسے پہلے ملے گا

متعلقہ عنوان :