ای سی سی اجلاس، تاپی منصوبے کیلئے 20 کروڑ ڈالر کے پاکستانی حصص کی منظوری دیدی گئی ،پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہ 64لاکھ کی بھی منظوری

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے بیس کروڑ ڈالر کے پاکستان کے حصص کی منظوری دیدی ہے ، پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہ 64لاکھ روپے کی بھی منظوری دے دی گئی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں پی آئی اے کے لیے4ارب40کروڑ روپیکی مالی معاونت کی منظوری دے دی گئی اس کے علاوہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہ 64لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے 20کروڑ کے پاکستانی حصص کی منطوری دے دی ذرائع کے مطابق تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر مجموعی لاگت دس ارب ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

منصوبہ کے تحتترکمانستان سے افغانستان‘ پاکستان اور بھارت میں 18 سو کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن تعمیر کی جائیگی اور ترکمانستان سے ان ممالک کو گیس فراہم کی جائے گی ذرائع کے مطابق تاپی گیس منصوبہ کے تحت 33 ارب کیوبک میٹر گیس میں سے پاکستان کو 14 ارب کیوبک میٹر گیس ‘ افغانستان کو 5 ارب اور بھارت کو 14 ارب کیوبک میٹر گیس ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :