ایم کیوایم پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کوتیارہے ،سینیٹرطاہرمشہدی ،سندھ میں پی پی قیادت سے تحفظات ہیں ،آپ اپنی سندھ کی قیادت کوکہیں ہمارے تحفظات دورکئے جائیں، بلاول بھٹو سے ملاقات

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء)ایم کیوایم کے سینئررہنماوسینیٹرطاہرمشہدی نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات میں کہاہے کہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کوتیارہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے تحفظات ہیں ،آپ اپنی سندھ کی قیادت کوکہیں کہ ہمارے تحفظات دورکئے جائیں۔

(جاری ہے)

وہ پارلیمنٹ ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرزکی طرف سے ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں سینیٹرطاہرمشہدی نے چیئرمین بلاول بھٹوسے سندھ میں ایم کیوایم کوپیپلزپارٹی سندھ کے تحفظات کااظہارکیا۔انہوں نے بلاول بھٹوزرداری کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ مفاہمت کی پالیسی کے حوالے سے اپنے والدشریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سیکھیں