پنجاب کی57اورسندھ کی43یونین کونسلزکے ضمنی بلدیاتی انتخابات ،پنجاب میں مسلم لیگ ن ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا، غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج

جمعہ 18 دسمبر 2015 09:48

لاہور،کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2015ء)پنجاب کی57اورسندھ کی43یونین کونسلزکے ضمنی بلدیاتی انتخابات ،پنجاب میں مسلم لیگ ن ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزبلدیاتی انتخابات کے پہلے3مرحلوں میں انتخابات ملتوی ہونے والے سندھ اورپنجاب کے حلقوں میں انتخابات ہوئے ،پنجاب کی57یونین کونسلزپرہونے والے انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 20آزادامیدوار17پرکامیاب ہوئے ،پاکستان پیپلزپارٹی،تحریک انصاف،ق لیگ اورمسلم لیگ ضیاء نے ایک ایک نشست حاصل کی ،سندھ کی43یونین کونسلزمیں ہونے والے انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے27،ایم کیوایم اورمسلم لیگ فنکشنل نے3,3جبکہ مسلم لیگ ن نے ایک اورایک آزادامیدوارنے کامیابی حاصل کی