سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست کی سماعت،ماڈل کی والدہ بیمار ہیں ،دبئی جانے کی اجازت دی جائے ،وکیل ،عدالت نے23 دسمبرکو وزارت داخلہ اور ائیر پورٹ انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ماڈل ایان کی والدہ بیمار ہیں اورانہیں اس کے لیے دبئی جاناہے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایان علی کاسندھ سے تعلق ہے،ماڈل ایان کے وکیل کااس پرکہنا تھا کہ تعلق پنجاب سے ہے جبکہ رہائش کراچی میں ہے،عدالت نے وزرت داخلہ اورانچارج جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی ۔