دہشتگردتنظیمیں پاکستان سمیت پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،رچرڈاولسن،حقانی نیٹ ورک اورلشکرطیبہ کے خلاف کارروائی جاری رکھناچاہئے،پاکستان نے ضرب عضب میں نمایاں کامیابی حاصل کی ،امریکی نمائندہ خصوصی

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء)امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اورافغانستان کے اموررچرڈاولسن نے کہاہے کہ دہشتگردتنظیمیں پاکستان سمیت پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،حقانی نیٹ ورک اورلشکرطیبہ کے خلاف کارروائی جاری رکھناچاہئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کمیٹی کوسیکورٹی معاملات پربریفنگ دیتے ہوئے رچڑاولسن کاکہناہے کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔

پاک آرمی نے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدمیں بھی پیشرفت ہوچکی ہے ۔آپریشن کے باعث کراچی کی صورتحال بہترہوئی ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات بہترہوں ۔انہوں نے زوردیاکہ پاکستان کودہشتگردی کے خلاف جنگ میں معالی معاونت کرنی چاہئے