سیکرٹری خارجہ کے سعودی عرب کیخلاف بیان کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا ، وضاحت طلب

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی طرف سے سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے انسداد دہشتگردی اتحاد میں شمولیت کیلئے حکومت پاکستان سے پیشگی مشاورت نہیں کی تھی وزیرا عظم سیکرٹریٹ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب حکومت کیخلاف بیان پر اعزاز چوہدری سیکرٹری خارجہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور وضاحت بھی طلب کرلی ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات میں رخنہ ڈالنے والوں کا نوٹس لے لیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے بیان جاری کرنے سے قبل وزیراعظم کو اعتماد میں نہیں لیا

متعلقہ عنوان :