سب نے مل کر ٹیکس نیٹ سکیم کو کامیاب بنانا ہے،اسحاق ڈار، ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں میں پایا جانے والا خوف ختم کردینگے،وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر ٹیکس نیٹ سکیم کو کامیاب بنانا ہے ۔ ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں میں پایا جانے والا خوف ختم کردینگے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے رو ز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں ود ولڈنگ ٹیکس سے متعلق معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اسحاق ڈار نے ملاقات کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں بینک ترسیلات پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے معاملے پر بات ہوئی 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس 31دسمبر تک برقرار ہے اس کے خاتمے پر 31 دسمبر کے بعد بات کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تحفظات دورکرینگے۔ تاجروں سے معاملات طے ہوگئے ہیں صرف قانونی نکات پر عمل درآمد باقی ہے اس موقع پر تاجر برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم نے تاجر برادری کی سفارشات کو تحمل سے سنا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاجر برادری کو ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرنا چاہیے