خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی ، آٹھ دہشت گرد ہلاک، باڑہ کا انتظام سول انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا

بدھ 16 دسمبر 2015 10:19

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ کا انتظام سول انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باڑہ کا تمام علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاجر باڑہ مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ نقل مکانی کرنے کی بڑی تعداد واپس آچکی ہے ۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہست گردوں کو پاک افغان سرحد کے دور دراز علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :