پاک بھارت سرحدی خلاف ورزیاں،دہشتگردی کے واقعات اورایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،نریندر مودی ، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے،بھارتی بحریہ کے افسران سے خطاب

بدھ 16 دسمبر 2015 10:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں،دہشتگردی کے واقعات اورایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نئی دہلی میں بھارتی بحریہ کے افسران سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی غافل ہوگا۔بھارت خطے میں امن واستحکام لاکر نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات اور باہمی تعاون ہو،پرامن خطہ بھارت کے مفاد میں ہے،خطے میں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ بھی خطے کیلئے نقصان دہ ہے