بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے حریت رہنماؤں کی ملاقات،کشمیرکی صورتحال پر بریفنگ دی

منگل 15 دسمبر 2015 09:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء)بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے کل جماعتی حریت کانفرنس میرواعظ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں حریت کانفرنس کے ایک وفدنے نئی دہلی میں ملاقات کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے حریت رہنمانے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی،حریت رہنماوٴں نے کشمیرکی صورتحال پرہائی کمشنرکوبریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملاقات بہت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ملاقات میں میرواعظ عمرفاروق نے ہائی کمشنرکوسینئرحریت رہنماسیدعلی گیلانی کاپیغام بھی پہنچایا،پیغام میں پاکستان سے کہاگیاہے کہ وہ کشمیرپراپنے اصولی موٴقف پرقائم رہے اورکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیاگیاہے جبکہ پاکستان سے کہاگیاہے کہ وہ کشمیرکے حوالے سے اپنی پالیسی کواسی اندازسے جاری رکھے

متعلقہ عنوان :