پاک بھارت لیڈرشپ کو متحد ہوکر آگے بڑھنے کافیصلہ کرناچاہئے،عمران خان،دونوں ممالک میں لیڈرشپ کافقدان ہے،امیدہے نریندرمودی پاک بھارت تعلقات کیلئے آگے بڑھیں گے ،پاکستان اوربھارت کے بچوں کوامن چاہئے،امن ہوگا تو تجارت بڑھے گی،ہر پاکستانی نے ممبئی حملوں کی مذمت کی ،بھارت کے حکم پرکسی کیخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ،عدالت ثبوت مانگتی ہے،نفرت کابیچ بونے والوں کاپیچھاکرناچاہئے، پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونی چاہئے،راحیل شریف مقبول ترین آرمی چیف ہیں،بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 14 دسمبر 2015 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ کشمیرکے بغیرپاک بھارت مذاکرات کاکوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،مذاکرات میں کشمیر پر ضرور بات ہونی چاہئے ،پاک بھارت لیڈرشپ کو متحد ہوکر آگے بڑھنے کافیصلہ کرناچاہئے ،امیدہے نریندرمودی پاک بھارت تعلقات کیلئے آگے بڑھیں گے ،پاکستان اوربھارت کے بچوں کوامن چاہئے ۔

بھارتی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت سے بامقصدمذاکرات کیلئے تیارہے ،کشمیرسمیت تمام باتیں ہونی چاہئے ،کشمیرکے بغیرپاک بھارت مذاکرات بے معنی ہوں گے ،مسئلہ کشمیرحل ہوگاتوامن آئے گا،من موہن سنگھ نے کہاتھاکہ بہترتعلقات میں کشمیر رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت میں بہت سے ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جواچھے تعلقات چاہتے ہیں ایسے لوگ بھی جو تعلقات نہیں چاہتے بدقسمتی ہے دونوں ممالک میں لیڈرشپ کافقدان ہے ،لیڈرشپ کومتحدہوکرآگے بڑھنے کافیصلہ کرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

امن قائم ہوگا تو پاکستان اوربھارت میں تجارت بڑھے گی ،کسی ایسے پاکستانی کونہیں جانتاجس نے ممبئی حملوں کی مذمت نہ کی ہو ہر پاکستانی ممبئی حملوں کی مذمت کی تھی ،بھارت کے پاس کسی کے خلاف ثبوت ہیں توپیش کرے ،بھارت کے حکم پرکسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ،عدالت ثبوت مانگتی ہے ،ثبوت کے بغیرکسی کوجیل میں نہیں ڈالاجاسکتا۔کوئی بھی دہشتگردی کرے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ،پاکستان اوربھارت میں نفرت کابیچ بونے والوں کاپیچھاکرناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت میں کرکٹ سیریزہونی چاہئے ،دونوں ممالک کے عوام کی دلچسپی کرکٹ سیریزہے ،پاکستان اوربھارت کے بچوں کوامن چاہئے ،نریندرمودی کواپنی پالیسیوں کوتبدیل کرناچاہئے،امیدہے کہ نریندرمودی پاک بھارت تعلقات کیلئے آگے بڑھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعدملک میں اتفاق رائے قائم ہوا اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی ہورہی ہے ،جنرل راحیل شریف پاکستان کے مقبول ترین آرمی چیف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان اچھی ماں اورورکنگ خاتون ہیں ،مجھے یہ ہی بات پسندآئی تھی انہوں نے ملازمت کرکے بچوں کی پرورش کی

متعلقہ عنوان :