نئی تحریک:عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان رابطہ،آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال،وطن واپسی پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوگی،چوہدری شجاعت ،پرویزالٰہی، شیخ رشید ،حامد رضا سمیت اہم رہنما ملاقات میں شریک ہوں گے،عوامی تحریک کی مجلس عاملہ نے معاملات فائنل کر لئے

پیر 14 دسمبر 2015 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان نئی احتجاجی تحریک کے لئے رابطہ ہوا ہے اور بیرون ملک سے واپسی پر عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات ہونے کا امکان ہے جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری 22 دسمبر کو ملک واپس پہنچیں گے اس دوران ان کی واپسی سے قبل ہی عوامی تحریک کی مرکزی مجلس عاملہ نے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات بارے پیشگی معاملات طے کر لئے ہیں اور عمران خان‘ چوہدری شجاعت حسین‘ پرویز الٰہی‘ شیخ رشید احمد‘ حامد رضا سمیت کئی اہم رہنماؤں سے ملاقات ہو گی جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔