صوبے وفاق کی اکائیاں ، سندھ کی عمارت گری تو وفاق بھی قائم نہیں رہے گا،خورشید شاہ،نواز شریف کو بتایا تھا آستین کے سانپ لڑ رہے ہیں،میاں صاحب پاکستان کے ٹوور سے واپس آئیں تو بات کروں گا سندھ کو کس کی ایماء پر دھمکیاں د ی جاری ہیں،رینجرز نے اچھا کام کیا ہے،وفاق کارکردگی پر پانی نہ پھیرے،کرپشن کی تحقیقات کیلئے وفاقی ادارے موجود ہیں، وزیرداخلہ بلیک میل نہ کرے، ہمیں پتا ہے کہ بیان کسیے ریکارڈ کروائے جاتے ہیں ،نثار کسی ادارے کی تحویل میں رہیں توپاکستان کے تمام جرائم قبول کر لیں گے،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 دسمبر 2015 09:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پہلے بتا دیا تھا آستین کے سانپ لڑ رہے ہیں ، میاں صاحب پاکستان کے ٹور پر آئیں تو بات ہو گی کہ سندھ کو دھمکیاں انکی ایما پر دی جا ر ہی یا آستین کے سانپ لڑ رہے ،سندھ اور وفاق کو آمنے سامنے کرنے والے کہیں وہی آستین کے سانپ تو نہیں جو 14اگست کو عمران خان کے دھرنے میں انکے پیچھے کھڑے تھے ؟کہ رینجرز اختیار ات کے حوالے سے سند ھ اور وفاق میں کوئی تنازعہ نہیں، رینجر نے اچھا کام کیا وفاق کارکردگی پر پانی نہ پھیرے کرپشن کی تحقیقات کے لیے وفاقی ادارے موجود ہیں انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے،تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو جمہوریت مزید مضبوط ہوگی،چوہدری نثار 15دن کسی ادارے کی حراست میں رہیں تو انہوں نے جو نہ بھی کیا ہو گا وہ بھی مان لیں گے، ان خیالات کا ااظہار انہوں نے اتوار کے روز سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں ایک ستون کو ہلایا گیا تو ساری عمارت گر جائے گی ،سندھ کی عمارت گری تو وفاق بھی نہیں رہے گا، سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا ہے کہ کیا سندھ کو دھمکیاں انکی ایما پر دی جا رہی ہیں ِ؟ کیا کرپشن اور دہشت گردی سند ھ میں ہے ؟ کیا کرپشن کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے؟ آخر ایک صوبے کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ، وفاقی ادارے ناکام ہو چکے ہیں ، خورشید شاہ نے کہا وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے ٹور پر آئیں تو ان سے بات ہو گی کہ ان کے آستین کے سانپ لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پہلے بتا دیا تھا آستین کے سانپ لڑ رہے ہیں اور یہ آستین کے سانپ وہی ہیں جو دھرنوں کے پیچھے بھی کھڑے تھے انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو کی دھمکی دے کر بلیک میل نہ کرے ہمیں پتا ہے کہ بیان کسیے ریکارڈ کروائے جاتے ہیں وہ اگر خود کسی ادارے کی تحویل میں رہیں تو جو کام انہوں نے زندگی میں کبھی نہ کیا ہو گا اس کا بھی جرم تسلیم کر لیں گے بلکہ وہ یہ بھی تسلیم کریں گے کہ پورے پاکستان کے جرائم انہوں نے ہی کئے ہیں،، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کی روک تھام کے لیے ایوان میں کوئی بل لایا گیا تو پیپلز پارٹی اس کے نفاذ کیلئے پہل کرے گی۔