نیب راولپنڈی نے 18 کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ، راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ میں 30 کروڑ کے الزامات ، شرقپور اور بھیکی پاور منصوبہ میں اربوں کے الزامات ،سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کیخلاف گھیرا تنگ ہونے کا امکان

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء) نیب راولپنڈی نے اربوں روپے کرپشن کے 18 سکینڈلز کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں ۔ ان سکنڈلز میں راولپنڈی میٹرو بس سکینڈل بھی شامل ہے ۔ چیئرمین نیب نے چھ ماہ قبل اربوں کی کرپشن کے سکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد کی تھیں اور ہدایت کی تھی کہ 31 دسمبر سے پہلے یہ تحقیقات مکمل ہونی چاہیے ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میٹرو بس راولپنڈی میں تین سو ملین روپے کرپشن کی تحقیقات بھی مکمل کرلی ہیں میٹرو بس منصوبہ میں چلر خریدنے میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس کے دستاویزی ثبوت نیب نے حاصل کرکے ذمہ دار کرپٹ افراد کی نشاندہی کی ہے ،چلر و دیگر آلات خریدنے میں مبینہ طور پر قومی خزانہ کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے راولپنڈی نیب نے سیکرٹری داخلہ شاہد خان پلاٹ سکینڈلز کی بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد مری روڈ پر واقع حیات ایجنسی ہوٹل میں اربوں کی کرپشن کے سکینڈل کی تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں اس کے علاوہ سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کیخلاف اسلام آباد جی نائن مرکز میں سینما کا پلاٹ کی خریداری کی تحقیقات بھی مکمل کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے فیصل آباد بہارہ کہو سڑک کی تعمیر میں کرپشن اور زیرو پوائنٹ انٹرچینج کرپشن کی تحقیات بھی مکمل کرلی ہیں اس کے علاوہ وزارت تجارت میں شوگر سکینڈلز کی تحقیقات بھی مکمل کرلی گئی ہیں نیب نے آر پی پی سکینڈل کے دو اہم مقدمات شرقپور پاور منصوبہ اور بھیکی پاور منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں ان منصوبوں میں سابق سیکرٹری پانی و بجلی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اس حوالے سے جب نیب کے اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ نیب راولپنڈی کو بھیجی گئی اٹھارہ سکینڈلز کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :