ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر پرویز مشرف اور عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،خرم نواز گنڈاپور

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر پرویز مشرف اور عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے‘ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مسلسل رابطہ ہے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ائیرپورٹ سے استقبال کیا جائیگا۔ ائیرپورٹ سے قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن آئیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے راہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ سیاسی کزنز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مسلسل رابطے میں ہیں۔عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات بھی متوقع ہے۔جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بھی ملاقات کی دعوت آچکی ہے۔ وطن واپسی پر ڈاکٹر صاحب کی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہوجائے گا۔ خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔