آرمی چیف سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات،افغانستان صورتحال سمیت ملکی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 9 دسمبر 2015 09:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے بیرونس انیلیس نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی‘ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے نے افغانستان صورتحال سمیت ملکی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے انہیں آپریشن ضرب عضب میں کامیابی اور دہشت گرد وں کو بھاگنے پر مجبور کرن کے معاملات سے آگاہ کیا۔ برطانوی نمائنندے نے پاک فوج کے کردار اور دہشت گردی کو شکست دینے کے اقدام کو سراہا۔