وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عزم ، موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار ،ملکی ، قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس ،عوام سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،نوازشریف

بدھ 9 دسمبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ون آن ون ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملک کو تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عزم کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں ملکی ، قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی دونوں رہنماؤں کے درمیان تمام چیلنجز سے نمٹنے کا عزم کرتے ہوئے ملک کے موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا