اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،ن لیگ کا ولن قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے ہتھے چڑھ گیا،پولیس اور رینجر نے خوب دھلائی کر کے بیلٹ باکس برآمد کر لیے،امجد ایوب کا بھائی گنتی میں 370ووٹوں سے ہار گیا

پیر 7 دسمبر 2015 09:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء)یو سی 47سے مسلم لیگ کے ولن امیدوار واجد ایوب کے بھائی امجد ایوب بیلٹ باکس اٹھاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادرارے کے ہتھے چڑھ گیا،پولیس اور رینجر نے خوب دھلائی کر کے بیلٹ باکس برآمد کر لیے ،گنتی کے بعد 370ووٹوں سے ہارنے کا پروانہ ہاتھ میں دیکر رخصت کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ 30نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں یو سی 47کے لیگی امیدوارواجد ایوب جس کا مقابلہ سابق لیگی امیدوار سے تھا جو آزاد کی حثیت سے الیکشن لڑ رہاتھا۔

رات بارہ بجے کے بعد جب لیگی امیدوار کو معلوم ہو گیا کہ وہ اب ہارنے لگے ہیں تو انہوں نے بیلٹ باکس اٹھا کر اپنے پٹرول پمپ پر جانے لگا تو آزاد امیدوار ملک رضوان کے حامیوں نے رینجر اور پولیس کو فون کر دیا جنہوں نے موقع پر چھاپہ مار کر امیدوار واجد ایوب کے بھائی امجد ایوب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے خوب دھلائی کر ڈالی بعد ازاں غیرجانبدار گنتی کی گئی تو 370ووٹوں سے لیگی امیدوار ہار گیا ،خبر رساں ادارے موقف جاننے کے لیے امجد ایوب کو فون کیا تو فون بند ملا تاہم ذرائع نے تصدیق کر دی ہے ۔