روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2روپے کم کرنے کا فیصلہ،ڈالر پر سٹے بازی ختم کرکے مرکزی بنک ڈالر کی سپلائی کا مارکیٹ میں اضافہ کرکے روپے کی قدر میں بہتری لائے گا،وزارت خزانہ نے سونا اور دوسری اہم برآمدات کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے

پیر 7 دسمبر 2015 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء)وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک کا روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2روپے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بعد روپے کی قدر کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ اسحاق ڈار اور اسٹیٹ بنک کے حکام سے گزشتہ ہفتہ میں ایکسچینج کمپنیوں نے ملاقات کے دوران گرتے ہوئے روپے کی قدر پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیرخزانہ نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر بنانے کا یقین دلایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر پر سٹے بازی ختم کرکے اور مرکزی بنک ڈالر کی سپلائی کا مارکیٹ میں اضافہ کرکے روپے کی قدر میں بہتری لائے گا۔ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کے ریٹ دو روپے کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈالرز پر سٹے بازی ختم کرنے کیلئے وزارت خزانہ ایف بی آر کو مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرچکا ہے۔اسی طرح وزارت خزانہ نے سونا برآمد کنندگان اور دوسرے اہم برآمدات کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں کیونکہ مارکیٹ سے ڈالر کو خرید کر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے،اس پر بھی اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیوں کے مطابق ڈالر کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے سے روکا گیا تو روپے کی قدر میں اضافہ ہوجائے گا اور ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاؤ کی شرح بھی کم ہوجائے گی۔اس حوالے سے اسٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ نے اہم اقدامات کرنے اور غیر قانونی بیرون ملک ڈالر کی ترسیل روکنے کیلئے فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :