ایف بی آئی رضوان کے انتہاپسندی سے متعلق شواہد نہیں دے سکی ،وکیل ، رضوان کے انتہاپسندی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں، فیس بک اکاؤنٹ بھی تاشفین کانہیں تھا،وکلاء کی پریس کانفرنس

اتوار 6 دسمبر 2015 10:16

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء ) کیلیفورنیا میں فائرنگ کے ملزمان رضوان فاروق اور تاشفین ملک کے گھر والوں سے ایف بی آئی نے 4گھنٹے تک تفتیش کی ہے۔ فیملی کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ رضوان کے انتہاپسندی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں اورجس فیس بک اکاؤنٹ کی بات کی جارہی ہے وہ تاشفین کانہیں تھا۔کیلیفورنیا میں فائرنگ کے ملزم رضوان فاروق کی فیملی کے وکلا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تفتیشی حکام رضوان فاروق اور تاشفین ملک کا تعلق کسی بڑے دہشتگرد گروپ سے تعلق ثابت نہیں کرسکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آئی حکام نے واقعے کے بعد رضوان کی والدہ کو 7گھنٹے حراست میں رکھا ، رضوان کے بھائی بہنوں سمیت گھر والوں سے 4گھنٹے تفتیش کی گئی۔ وکیل کا کہنا تھا فیس بک اکاؤنٹ کسی اور نام سے تھا تو اسے تاشفین سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ رضوان فاروق کے انتہا پسندی یا جارحانہ مزاج سے متعلق شواہد بھی اب تک سامنے نہیں آئے۔وکیل نے میڈیا کے کردار پر سوال اٹھایا اور کہا کولوراڈو میں فائرنگ کا ملزم عیسائی تھا لیکن اس کے مذہب کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا، اب میڈیا کیلفورنیا فائرنگ کے واقعے میں رضوان فاروق کو مسلم انتہاپسند کہہ کر ہیڈلائنز دے رہا ہے۔شواہد سامنے آنے سے پہلے یہ نہ کہا جائے کہ رضوان فاروق دہشت گرد تھا