بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج 8دسمبر کو پاکستان آئیں گی

اتوار 6 دسمبر 2015 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء ) بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج 8دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطا بق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج 8دسمبر( منگل) کو 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گی ،اس کے علاوہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی جبکہ انکے ہمراہ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود ہوں گے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 8دسمبرسے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا انقعاد کیا جا رہا جسمیں 14ایشیائی ممالک کے اعلیٰ سطح کے حکام شرکت کریں گے ۔کانفرنس 8سے9دسمبر تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :