سندھ میں رینجرز تعیناتی مدت میں توسیع،سمری کل وزیراعلیٰ کو بھیجے جانے کا امکان،سندھ حکومت کراچی میں امن وامان کے حوالے سے رینجرز کی کاوشوں سے سندھ حکومت اور عوام مطمئن ہیں،مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی

اتوار 6 دسمبر 2015 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء)نیشنل ایکشن پلان کو مزید کامیاب کرنے کے لئے کراچی سمیت سندھ میں رینجرز تعیناتی کی مدت میں توسیع کی سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ سے وزیراعلیٰ سندھ کو کل(پیر) تک بھیجنے کا امکان ہے،اس میں رینجرز اختیارات میں اضافہ بھی متوقع ہے،مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سندھ حکومت کراچی میں امن وامان کے حوالے سے رینجرز کی کاوشوں سے سندھ حکومت اور عوام مطمئن ہیں اور اس حوالے سے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ آپریشن میں جو شہادتیں ہوئی ہیں وہ ایک امن کا پیغام ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن کی روشنیاں پھر لوٹ آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو سمری نہیں بھیجی جاتی بلکہ از خود ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ سے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی جاتی ہے ،جو کہ امید کی جاتی ہے کہ پیر یا منگل تک سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ سے ہمیں پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :