بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ زیادہ پرامن اور بہتر رہا،چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور پنجاب میں آٹھ کروڑ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، تین ارب اسی کروڑ روپے خرچ ہوئے،ایک لاکھ 22 ہزار پولنگ افسران کو تربیت دی گئی6لاکھ 80 ہزار 624 انتخابی عملہ تعینات کیاگیا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 دسمبر 2015 10:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سرداررضا خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ گزشتہ انتخابات کی نسبت زیادہ پرامن اور بہتر رہا ۔ بلدیاتی انتخابات پر تین ارب اسی کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں آٹھ کروڑ سے زائد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا عام انتخابات کی نسبت موجودہ انتخابات بہتر اور پرامن رہے سوائے راولپنڈی کے واقع میں ایک شخص کی جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے بلدیاتی انتخابات پہلے انتخابات سے بہتر تصور کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد پولنگ افسران کو تربیت دی گئی چھ لاکھ اسی ہزار چھ سو چوبیس انتخابی عملہ تعینات کیاگیا امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے فوج کی 171 کمپنیوں ، رینجر کے 15ہزار جوانوں کے علاوہ 4لاکھ 50ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے فوج ، رینجر پولیس اور انتخابی عملے اور لایکشن کے تمام افسران کو تہہ دل سے مبارکباد دی کہ انہوں نے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کرانے میں الیکشن کمیشن سے تعاون کیا اور امید رکھتا ہوں کہ آئندہ کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے میں تمام اداروں نے کردار ادا کیا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ان تمام اداروں کا شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی ہے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں انتظامات تسلی بخش تھے اس لئے اچھے نتائج برآمد ہوئے ۔