وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،ہارٹ ایشیاء کانفرنس کی تیاریوں اور ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ناصر جنجوعہ،سرتاج عزیز ،طارق فاطمی،اعتراز چوہدری، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت،وزارت خارجہ حکام کی ہارٹ ایشیا کانفرنس سے متعلق بریفنگ قومی سلامتیکے امور اور خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا

اتوار 6 دسمبر 2015 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں خطے کی سکیورٹی،قومی سلامتی سمیت ہارٹ ایشیاء کانفرنس کی تیاریوں اور ایجنڈے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ میڈیا رٹس کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیرا عظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں قومی سلامتی کے مشیر (ر) لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعتراز چوہدری ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ ایشیاء کانفرنس سے متعلق تیاریوں کاجائزہ لیا گیا ہے اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نواز شریف کو اس موقع پر وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے ہارٹ ایشیا کانفرنس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ہے ، اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 8اور9دسمبر کو اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا ء کے عنوان سے کانفرنس کا انقعاد کیا جا رہا جس میں افغان صدر اشرف غنی ، بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج ، چینی وزیر خارجہ سمیت دیگر 14ایشیائی ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔