عمران فاروق قتل کیس، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج،ایف آئی آر میں محمد انور سینئر رہنماء ایم کیو ایم ،افتخار حسین ،معظم علی خان ،خالد شمیم ،کاشف کامران اور سید محسن علی کو بھی ملزم نامزد کیاگیا ہے،ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر درج کیا،قتل،اعانت قتل اور دھشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں 16دسمبر 2010ء کو قتل کیا گیا ، معظم علی ،خالد شمیم اور محسن علی چھ ماہ پہلے سے ایف آئی اے کی حراست میں ہیں

اتوار 6 دسمبر 2015 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، محمد انور سینئر رہنماء ایم کیو ایم ،افتخار حسین ،معظم علی خان ،خالد شمیم ،کاشف خان کامران اور سید محسن علی کو نامزد ملزم ٹھراتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے ،ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 302,34,109,120bاور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ایف آئی اے کو انسداد ہشت گردی ونگ کے تحت عمران فاروق قتل کیس میں درخواست کنندہ بننے کا اختیار دیا ہے ۔ایم کیو ایم کے سینئر ممبر اور سابق پارلیمنٹرین ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں 16دسمبر 2010ء میں قتل کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کے قتل اور معاونت کے الزام میں معظم علی خان ،خالد شمیم اور سید محسن علی چھ ماہ پہلے سے ایف آئی اے کی حراست میں ہیں ۔

عمرا ن فاروق قتل کیس میں مزید ایم کے ایم کے رہنما قائد الطاف حسین ، محمد انور سینئر رہنماء ایم کیو ایم ،افتخار حسین کو قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کے طورپر شامل کرتے ہوئے ایف آئی اے میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد نے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر درج کی ہے ۔

ایف آئی اے کو دو روز قبل وزارت داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق میں باقاعدہ ایف آئی آر پاکستان میں درج کرنے کے تحریری احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر ایف آئی اے کی جانب سے قانونی مشاورت مکمل ہونے کے بعد زیر حراست تین ملزمان معظم علی خان ،خالد شمیم اور سید محسن علی سمیت تین مزید نئے نام جن میں ایم کے ایم کے رہنما قائد الطاف حسین ، محمد انور سینئر رہنماء ایم کیو ایم ،افتخار حسین کو نامزد کرتے ہوئے قتل اور معاونت کرنے پر ایف آئی آر ردرج کرلی گئی ہے ۔