لاہور،کراچی،بلدیاتی الیکشن کا تیسرا اور آخری مرحلہ ،پنجاب کے12اضلاع اور سندھ کے6اضلاع میں انتخابات ہوئے،پنجاب سے مسلم لیگ(ن) اور کراچی سے ایم کیو ایم نے میدان مار لیا،کراچی میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ضلعی صدور کو شکست کا سامنا ،جاوید ہاشمی کے داماد بھی شکست کھا گئے،حلقہ56سے پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا ،راولپنڈی میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے میدان مارلیا ،آزاد امیدوار دوسرے،پی ٹی آئی تیسرے اور عوامی مسلم لیگ چوتھے نمبر پر رہی،تحریک انصاف کے امیدوار نے بلیغ الرحمان کے چچا نوید الرحمان کو ہرادیا

اتوار 6 دسمبر 2015 10:07

لاہور،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء)بلدیاتی الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلے میں پنجاب کے12اضلاع میں اور سندھ کے6اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں پنجاب سے مسلم لیگ(ن) اور کراچی سے ایم کیو ایم نے میدان مار لیا،کراچی میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ضلعی صدور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،جاوید ہاشمی کے داماد بھی شکست کھا گئے،راولپنڈی کے حلقہ56سے تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا،شیخ رشید کے بھانجے بھی جیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے12اضلاع کی2507نشستوں میں سے1391 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)614،آزاد امیدواروں نے596،تحریک انصاف 116،پیپلزپارٹی نے38نشستیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے6اضلاع کی456 نشستوں میں سے193کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے ایم کیو ایم139،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اتحاد نے9اور پیپلزپارٹی نے15نشستیں حاصل کیں۔

ادھرراولپنڈی تیسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے میدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار دوسرے،پی ٹی آئی تیسرے اور عوامی مسلم لیگ چوتھے نمبر پر رہی۔غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر1میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری عمرمشتاق،یوسی2میں آزاد امیدوارراجہ مصدق،یوسی 3آزاد امیدوار بابر جدون،یوسی4مسلم لیگ(ن) کے چوہدری عابد منٹو،یوسی5مسلم لیگ(ن) کے شفقت،یوسی6آزاد امیدوار ملک افتخار،یوسی7(ن) لیگی امید وار تسکین حیدر،یوسی8ن لیگی امیدار راجہ مقصود،یوسی9(ن) لیگی امیداور راجہ شاہد لطیف،یوسی10(ن) لیگ کے امیدوار یاسین خان،یوسی11(ن) لیگی امیدوار محمد زبیر،یوسی12آزاد امیدوار خورشید قریشی،یوسی13(ن) لیگی امیدوار چوہدری طارق،یوسی14(ن) لیگی امیدوار چنگیزخان،یوسی15(ن) لیگی امیدوارشیخ اسلام حفیظ،یونین کونسل16میں امیدوار برائے چےئرمین شاہد خان کی وفات کے باعث چےئرمین کی سیٹ کیلئے الیکشن ملتوی کردیاگیا جبکہ باقی سیٹوں پر اسی پینل کے امیدوار کامیاب قرار پائے،یونین کونسل17(ن) لیگی امیدوار حامد عباسی،یوسی18(ن) لیگی امیدوار عابد عباسی،یوسی19(ن) لیگی امیدوار غیور بٹ،یوسی20(ن) لیگی امیدوارحاجی ارشد،یوسی21(ن) لیگی امیدوار ملک وسیم،یوسی22(ن) لیگی امیدوارراجہ جہانگیر،یوسی23(ن) لیگی امیدوارخالد سعید بٹ،یوسی24(ن) لیگی امیدوار راجہ خلیل عباسی،یوسی25(ن) لیگی امیدوار سجاد بھٹی،یوسی26(ن) لیگی امیدوارملک اسحاق،یوسی27 پاکستان تحریک انصاف کے اظہر اقبال ستی،یوسی28(ن) لیگی امیدوارقاری سالم،یوسی29(ن) لیگی امیدوارراجہ جبران رفاقت،یوسی30پاکستان تحریک انصاف کے امید وار چوہدری افتخار،یوسی31(ن) لیگی امیدوارجمیل اختر،یوسی32آزاد امیدوار راجہ شاہد پپو،یوسی33پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی امتیاز،یوسی34آزاد امیدوار سہیل انور بٹ،یوسی35آزاد امیدوار راجہ اورنگزیب،یوسی36 مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کے صدر اور امیدوارسردار نسیم،یوسی37آزاد امیدوار لطیف زرخان،یوسی38(ن) لیگی امیدوارذیشان احمد،یوسی39آزاد امیدوار انجم فاروق پراچہ،یوسی40عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے اور امیدوار شیخ راشد شفیق،یوسی41(ن) لیگی امیدوارشیخ ارشد،یوسی42سابق تحصیل نائب ناظم اور (ن) لیگی امیدوارسجاد خان،یوسی43(ن) لیگی امیدوارملک صابر،یوسی44آزاد امیدوار چوہدری راسپ،یوسی45(ن) لیگی امیدوارملک سلطان اور یونین کونسل 46 میں (ن) لیگی امیدوارراجہ مشتاق کامیاب ہوئے۔

راولپنڈی پوٹھوار ٹاؤن کے مٹھہ زہتیال کے آزاد امیدوار محمد ضیاء ،کولیاں حمید سے (ن) لیگی امیدوارقیصر عباس،چکری سے (ن) لیگی امیدوار چوہدری قمر،گگن سے (ن) لیگی امیدوارچوہدری اسلم،چک بیلی خان سے (ن) لیگی امیدوارچوہدری منیر،دھندا سے (ن) لیگی امیدوارعقیل شاہ،بگھاشیخاں سے آزاد امیدوار چوہدری عامر اور تخت پڑی سے آزاد امیدوار چوہدری صغیر کامیاب ہوئے۔

غیر حتمی نتائج کے بعد تمام منتخب چےئرمین کے حامیوں نے ریلیوں کے ذریعے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں دورہ کیا،امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ حامی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔بہاول پور میونسپل کارپوریشن کا انتخابی معرکہ (ن) لیگ نے جیت لیا ، میونسپل کارپوریشن کی 21 نشستوں میں (ن) لیگ کے 12 نشستیں لیکر پہلے نمبر پر پی ٹی آئی 4 نشستیں لیکر دوسرے نمبر پر رہی اس طرح غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یو سی 1 سے مسلم لیگ (ن) کے شاہد اقبال ،یو سی 2 سے ارشاد احمد چنڑ (ن) بلا مقابلہ ،یو سی 3 دین محمد کنوں(ن) یو سی 4 بلال بلوچ (ن) یو سی 5 سے خالد گجر (آزاد)یو سی 6 سے نورحسن چاون(PTI ) یو سی 7 سے مقبول جوئیہ (ن) یو سی 8 سے راؤ ذیشان اختر (ن) یو سی 9 سے قیوم اعظم (PTI )یو سی 10 کے انتخابات منسوخ بوجہ انتقال امیدوار وائس چیئر مین یو سی 11 سے ڈاکٹر محمد افضل )(ن) یو سی 12 میر خلیل الرحمن(آزاد)یو سی 13 سے ملک محمد اقبال(ن) یو سی 14 سے فرغام اشتیاق(ن)یو سی 15 سے نبیل الرحمن(PTI )یو سی 16 سے شیخ رضوان الہی(PTI )یو سی 17 سے چوہدری احمد معاذ(آزاد) یو سی 18 سے ملک زاہدچنڑ(آزاد)یو سی 19 سے سید معید بخاری (ن)یو سی 20 سے طاہر چنڑ (ن)یو سی 21 سے ملک غلام محمد چنڑ (ن)چیئر مین کے لیے منتخب ہو گئے۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مری کی 9 یونین کونسلوں میں سے ن لیگ نے 7 نشستیں جیت کا میدان مار لیا۔ میونسپل کارپوریشن مری کی تین یونین کونسلوں میں سے ن لیگ نے 2 ضلع کونسل کی چھ یونین کونسلوں میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوگیا میونسپل کارپوریشن میں دریا گلی سے اصغر عباسی،مسیاڑی سے امتیاز عباسی،روات سے پی ٹی آئی کے سردار ساجد رشید،پھگواڑی سے خلیل الرحمان ،پوٹھہ شریف سے راشد عباسی،سہر بگلہ سے شکیل عباسی ،دیول سے ایم ڈی اعجاز عباسی اور انگوری سے محمد قذافی کامیاب ہوگئے اسطرح تحصیل مری سے حکمران جماعت نے کلین سویپ کیا کل 9 یونین کو نسلوں میں سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سات یونین کونسلوں میں فتح سے ہمکنار ہوئی جسکے بعد لیگی کارکنوں نے زبردست جشن منایا مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء راجہ عتیق سرور،حافظ عثمان عباسی ،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی ،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی اور لیگی رہنماء سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ نے جیتنے والے امیدواروں کو دلی مبارکباد دی ہے، مری میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آیا ،سارا دن الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوا ریٹرننگ آفیسر میونسپل کارپوریشن مری طاہر فاروق اور ضلع کونسل کے ریٹرننگ آفیسر انعام الرحیم نے تمام پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا جبکہ ایس ایچ اومری ملک رفاقت بھی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے متحرک رہے ،آرمی کے جوان بھی پولنگ سٹیشنوں سے کچھ فاصلہ پرالیکشن ڈیوٹی دیتے نظر آئے ،یونین کونسل نمبل کو توڑنے کیخلاف موضع کھجٹ کے ووٹروں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور کسی ووٹر نے پولنگ سٹیشن کا رخ نہ کیا پولنگ کا عملہ اور سکیورٹی ادارے تمام وقت موجود رہے لیکن کوئی ووٹر اپنا ووٹ پول کرنے کیلئے نہ آیا اور پولنگ سٹیشن مکمل ویران رہا۔

بہاولپور سے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان اللہ نے مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان کے چچا نوید الرحمان کو شکست سے دوچار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے یوسی15سے وزیرمملکت بلیغ الرحمان کے چچا مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نوید الرحمان کو تحریک انصاف کے امیدوار رضوان اللہ نے شکست دے دی۔