سندھ میں مقامی انتخابات کے دن رینجرز کو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئے

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) پاکستانی رینجرز کو پانچ دسمبر کو کراچی میں ہونے والے مقامی حکومتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں کے اندر کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئے ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی رینجرز سندھ کے اہلکاروں کو سندھ کے حلقوں میں انتخابات کے دن تعینات کیا جائے گا جہاں پانچ دسمبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ اپنی سیکورٹی ڈیوٹیوں کو ادا کرتے ہوے رینجرز کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر قانون توڑے جانے کی صورت میں حفاظتی اقدامات جیسا کہ گرفتاریوں کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق انتخابی سپروائزری باڈی نے بھی پنجاب کے حساس علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا رپورٹ کے مطابق نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دن امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور ریٹئرننگ افسران اور صوبائی انتخابی کمشنروں کی درخواست پر فوج اور رینجرز کو پولنگ کے دن مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا اور انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی ترمیم کی شق چار اور پانچ کے تحت اس تعیناتی کے دوران اختیارات حاصل ہوں گے ۔