پاکستان اور روس کے درمیان جے ایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان جے ایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان جے ایف 17 کے انجن کی خریداری کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے اب پاکستان برائے راست روس سے انجن خریدے گا پاکستان کی جے ایف 17 کی تیاری کے لئے 4 ممالک سے بات ہو چکی ہے جن کی مدد سے پاکستان خود جے ایف 17 اپنے ملک میں بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی برآمدات رواں سال 10 کروڑ ڈالر ہو جائے گی پاکستان اپنی 80 فیصد دفاعی پیداوار اور خود پوری کر رہا ہے اور 20 فیصد باہر سے پوری کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :