رکاوٹوں، مخالفت کی پرواہ کئے بغیر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل کیا جائے گا ،سن وی ڈونگ ،اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات پرچینی سفیر کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء ) پاکستان میں تعنیات چینی سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں اور مخالفت کی پرواہ کئے بغیر پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔بعض اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات پر چینی سفیرسن وی ڈونگ نے پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے یہ کمٹمنٹ ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹوں اور مخالفت کی پروا کئے بغیر اسے مکمل کرنا ہے۔

چینی کمپنیوں کی جانب سے تمام پیسہ سرمایہ کاری کی صورت میں لگایا جائے گا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ترجیحی روٹ مغربی راہداری ہے جس پر پاکستان کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا اور چین اس کی قدر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی جن پنگ کی خواہش ہے کہ ان کے دور میں زیادہ سے زیادہ اس پر کام مکمل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی جانب سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز ہو تاکہ پہلا مرحلہ طے شدہ وقت میں مکمل ہو جائے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک خطے کے لئے عملی طور پر گیم چینجر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے بہت سے پلیئرز چاہتے ہیں کہ یہ منصوبہ مکمل نہ ہو مگر پاکستان اور چین اور اس کے عوام ہر حال میں اسے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :