غربت کا خاتمہ پہلی ترجیح اور دسرے بڑا مسئلہ ٹیکس جمع کرنا ہے، عمران خان ،پاکستان میں آلودگی زیادہ ہے،لیڈر ڈرتے ہیں اور نہ خفیہ ملاقاتیں کرتے،لیڈر اباؤ اجداد کی تصویریں لگانے سے نہیں بنتا ، نیلسن منڈیلا اور مہاتر محمد عظیم لیڈر تھے ملک کو بحرانوں سے نکال کر عظیم بنایا ،نواز شریف نے سیاست کو کاروبار بنا کر چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی، چیئرمین تحریک انصاف کا تقریب سے خطاب

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ غربت کا خاتمہ پہلی ترجیح اور دسرے بڑا مسلہ ٹیکس جمع کرنا ہے۔ پاکستان 10ان ممالک میں شامل ہے جہاں آلودگی زیادہ ہے ۔نانا اور والدہ کی تصاویر لگا کر کوئی لیڈر نہیں بن جاتا ۔لیڈر نظریے اور وژن کے ساتھ بنتا ہے ۔پاکستان کو آج لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بندر بانٹ ہوتی ہے ۔

نواز شریف نے سیاست کو کاروبار بنا لیا اور چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی ۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں قوم کو ساتھ لیکر کھڑا ہو جاتا ہے،لیڈر چھپ کر میٹنگ نہیں کرتا ۔پریشر برداشت کیے بغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا ۔ ۔ آج پاکستان میں لیڈرشپ کی کمی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاسب کو کاروبار بنا لیا ہے اور لفافہ جرنلزم کا آغاز کیا ، یہ لوگ پیسہ لگا کر طاقت حاصل کرتے ہیں ، کرپشن کے معاملے پر جب ایک کو پکڑتے ہیں تو سب اکھٹے ہو جاتے ہیں نواز شریف نے ملک میں چھانگا مانگا کی سیاست کو جنم دیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے لیے سب سے اتفاق کیا جب رینجرز والے دہشت گردوں اور ان کو فنڈز فراہم کرنے والوں کے پیچھے گئی تو پھر سب اکٹھے ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ان حکمرانوں نے اداروں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے اور پولیس حکومت کے کہنے پر قانون کو توڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پولیس حکومت کے اثر سے آزاد ہے اور یہی وجہ سے کہ 60فیصد جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے اس لیے سیاست اور ادروں کو الگ الگ رکھنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، حکومت انسانی ذہنوں کی بجائے میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر پیسے لگا رہی ہے اور حال یہ ہواکہ لوگوں نے میٹرو بس کو نہیں بلکہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر چْھپ چْھپ کر میٹنگز نہیں کرتے، اس کی کریڈبیلٹی ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بھارت اور پاکستان میں قیادت نظر نہیں آئی۔

پاکستان کو آج لیڈرشپ کی ضرورت ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے۔ لیڈرشپ کا مشکل وقت میں ہی پتا چلتا ہے۔ لیڈر ایک نظریے پر چلتا ہے اور وژن کیساتھ قوم کی قیادت کرتا ہے اور کسی سے نہیں ڈرتا۔ میں نیلسن منڈیلا کو بڑا لیڈر سمجھتا ہوں۔ نیلسن منڈیلا نے اپنی قیادت کی وجہ سے جنوبی افریقا کو بچایا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت قیادت کی ضرورت ہے خفیہ میٹنگز کی نہیں۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں نواز شریف اور نریندر مودی کی خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔ نواز شریف اس ملاقات میں سٹیبلشمنٹ سے ڈر رہے تھے۔ لیڈر چْھپ کر میٹنگ نہیں کرتے، اس کی کریڈبیلٹی ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بھارت اور پاکستان میں لیڈرشپ نظر نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ایشو غربت ہے۔ غربت کو ختم کرنے کے لیے امن پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین نے سب سے پہلے ملک میں غربت کوختم کیا۔ غربت ختم کرنے سے چین کی گروتھ ریٹ بڑھ گئی۔کے پی کے میں فیصلہ کیا کہ 5 ریسٹ ہاؤسز پر 2کروڑ روپے ، 60لاکھ روپے حاصل کیے ۔ کے پی کے میں 10کروڑ درخت اگا چکے ہیں اور64کروڑ درخت لگائے گئے ہیں اسی طرح کے پی کے میں 2018ء تک ایک ارب20کروڑ درخت اگائیں گے ۔ادھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پیرس کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان خفیہملاقات ہوئی تھی لیڈر ڈرتے ہیں اور نہ خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں نواز شریف میں لیڈر شپ کی کمی ہے نیلسن منڈیلا اور مہاتر کو لیڈر اور پاکستان میں چند سیاستدانوں کو لیڈر سمجھتا ہوں پاکستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ناقابل قبول ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف کو حکومتی پالیسی پر سخت تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ لیڈر اباؤ اجداد کی تصویریں لگانے سے نہیں بنتا لیڈر ایک نظریہ اور فکر کا نام ہے لیڈر ایک نظریئے پر چلتا ہے نیلسن منڈیلا اورملائشیا کے سابق صدر مہاتر عظیم لیڈر تھے انہوں نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر عظیم ملک بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈرتے ہیں لیڈر کی کوالٹی یہ ہوتی ہے کہ وہ ڈرتا نہیں اور نہ خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں لیڈر بننے کے لئے نظریہ اور جدوجہد کی ضرورت ہے بہت کم لوگ ہیں جنہیں میں لیڈر سمجھتا ہوں ۔

پیرس میں نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین خفیہ ملاقاتیں ہوئیں کوئی لیڈر چھپ چھپ کر ملاقاتیں نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر غیر یقینی کی صورت رہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے اس بارے کوئی لیڈر سوچتا نہیں ۔ پاکستان میں آدھی آبادی خطہ غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارتے ہیں ملک میں بے روزگاری میں اضافہ اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں 5 سال کے دوران ایک ارب درخت لگائیں ۔

کے پی کے میں مافیا نے 10 سال میں 200 ارب روپے کے ناجائز طور پر درخت کاٹ دیئے ہیں کے پی کے کی حکومت اب تک صوبے میں 10 کروڑ درخت لگا چکی ہے ۔ 2018 تک 20 ارب درخت اگائیں گے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے صوبہ کی گلیات میں 7 گیسٹ ہاؤسز ہیں جس کے اوپر صرف ٹیکسوں کی مد میں سالانہ دو کروڑ روپے خرچہ آتا ہے ہم نے ان سات گیسٹ ہاؤسز کو کمرشلائز کر کے چھ ہفتوں کے دوران 40 لاکھ روپے کما لئے یی ریونیو تعلیم پر خرچ کرائیں گے قومی اداروں کو نجکاری کے بجائے کمرشلائز کر دینا چاہئے ۔