”را‘ ‘ کے سابق چیف نے آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ، دنیا بھر میں پاکستان کی ”انٹر سروسز انٹیلی جنس “ سب سے زیادہ طاقتور ہے،”را“ کے پاس تکنیکی صلاحیتیں نہیں ہیں، اے ایس دولت

بدھ 2 دسمبر 2015 09:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق چیف اے ایس دولت نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی ”انٹر سروسز انٹیلی جنس “ سب سے زیادہ طاقتور ہے کیونکہ وہ زیادہ ہی گمنام ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ’را‘چیف دولت نے کہا کہ ”را“ کے پاس تکنیکی صلاحیتیں نہیں ہیں تاہم تیزی سے اپنائی جا رہی ہیں۔

دنیا کی دیگر ایجنسیوں کے مقابلے میں ”را“ کی حیثیت کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی اتنے ہی اچھے ہیں جتنا کہ کوئی دوسرا، اس سے قبل جولائی میں دولت نے اعتراف کیا تھا کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں بڑے سیاستدانوں اور سیاسی تنظیموں کے ساتھ مل کر آئی ایس آئی کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی سال تک مقبوضہ کشمیر میں آزادی حاصل کرنے والوں اور شدت پسندوں کو پیسے دیتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :