ڈاکٹر عاصم کے اقبال جرم میں 88 افراد شامل ہیں، اگر ان میں 8 افراد بھی پکڑ لئے گئے تو پاکستانی قیادت میں طوفان آ جائے گا ؛شیخ رشید

منگل 1 دسمبر 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اقبال جرم میں 88 افراد شامل ہیں اگر ان میں 8 افراد بھی پکڑ لئے گئے تو پاکستانی قیادت میں طوفان آ جائے گا اور ڈاکٹر عاصم کے بیان پر آصف زرداری کو پاکستان میں بلانے کے احکامات جاری ہو سکتے ہیں ۔ پیر کے روز پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے اقبال جرم پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آصف زرداری کے خاص آدمی نے نواز شریف سے ملاقات کر کے آصف زرداری کی پاکستان میں واپسی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی لیکن نواز شریف کی طرف کلیئرنس نہیں ملی اور نواز شریف نے کہا کہ ابھی آصف زرداری کسی اور کیس میں دھرے بھی جا سکتے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) ایک ہی پیچ پر کھیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف ٹیسٹ میچ ، آصف زرداری ون ڈے اور ایم کیو ایم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم نے جو اقبال جرم کیا ہے اس مقدمے میں 88 افراد شامل ہیں اگر 8 افراد بھی پکڑے گئے تو پاکستانی قیادت میں طوفان آ جائے گا اور اس اقبال جرم پر آصف زرداری کو پاکستان بلانے کے بھی احکامات جاری ہو سکتے ہیں جو کہ پاکستانی سیاست کے لئے بہت بڑا دھچکا ہو گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر نیب اور رینجرز کے تعلقات میں دراڑ بھی پڑھ سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :