نو جوان کرپٹ حکمران ٹو لے کے خلاف میدان میں نکلیں،عمران خان ،یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں نیب زدہ لوگ حکومت کر رہے ہیں،وزیر اعظم کا بھتیجا محسن لطیف الیکشن ہار نے کے بعد الیکشن کمیشن میں چلا گیا میرے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، ہم بھی یہی کہتے ہیں دھاندلی ہو ئی ہے اس لئے دھاندلی ثابت ہو ئی ہے،حکومت کمیشن کمانے کیلئے بڑے بڑے منصوبے بناتی ہے، کرپٹ حکومت کے ہو تے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا، نوجوان کر پٹ حکومت کے خلاف میدان میں نکلیں کوئی بھی طا قت جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی، سیا لکوٹ ریلی سے خطاب

منگل 1 دسمبر 2015 09:43

سیا لکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نو جوان کرپٹ حکمران ٹو لے کے خلاف میدان میں نکلیں،یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جس میں نیب زدہ لوگ حکومت کر رہے ہیں،وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بھتیجا محسن لطیف الیکشن ہار جانے کے بعد کیس الیکشن کمشن میں چلا گیا ہے کہ میرے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ دھاندلی ہو ئی ہے اس لئے دھاندلی ثابت ہو ئی ہے۔ سیا لکوٹ میں گزشتہ سوموار کی دوپہر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کمانے کیلئے بڑے بڑے منصوبے بناتی ہے کرپٹ حکومت کے ہو تے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اور خاص طور پر سیالکوٹ کے نو جوان بھی کر پٹ حکومت کے خلاف میدان میں نکلیں کوئی بھی طا قت جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 5دسمبر کو بلا کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو کا میاب بنائیں اور ثابت کریں کہ مسلم لیگ ن کا قلعہ نہیں ہے۔اس مو قع پر تحریک انصاف کے پنجاب کے آر گنائز چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پنجاب میں سے ن لیگ کا پی پی پی کی طرح مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان وزیرا عظم بن کر کر پٹ حکمرانوں کے خلاف مک مکاؤ کی بجائے ان کا سخت احتساب کرے گا۔

ضلع سیا لکوٹ کے آ ر گنائزر عمر ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیا لکوٹ میں اپنے خطاب میں مو ٹر وے،میٹرو بس،اورنج ٹرین کو تبدیلی قرار دیا جبکہ تبدیلی تحریک انصاف کے بغیر ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم اور عام آدمی مزدور کسان سمیت سب کو برابر کا انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک تبدیلی نہیں آ سکتی یہ کام پاور میں آ کر تحریک انصاف کرے گی اور یہ ویژن عمران خان کا ہے وہی کرے گا۔ریلی میں عثمان ڈار، شاہ نواز،خواجہ عارف ایڈووکیٹ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کا رکنان نے شرکت کی