اسلام آباد، تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات ،تحریک انصاف کا پلڑا بھاری، پی ٹی آئی اب تک چیئرمین کی مجموعی نشستوں میں سے 13نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ، ن لیگ10سیتوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ، آزادامیدواروں نے 3نشستیں اپنے نام کیں ،مسلم لیگ ن کے سید ظفرعلی شاہ اپ سیٹ شکست کھاگئے

منگل 1 دسمبر 2015 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری نظر آرہاہے ،غیرحتمی ،غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی اب تک چیئرمین کی مجموعی نشستوں میں سے 13نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ن لیگ10سیتوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے ،جبکہ آزادامیدواروں نے 3نشستیں اپنے نام کیں ،مسلم لیگ ن کے سید ظفرعلی شاہ اپ سیٹ شکست کھاگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ ہوئی ،پولنگ صبح 7بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک جاری رہی ،اب تک کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کی 13جنرل کونسلرکی20یوتھ کی 5اقلیتوں کی3،خواتین کی5اورمزدورکی4نشستوں کے ساتھ کل 50نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ،جبکہ مسلم لیگ ن کل نشستوں کے25 ساتھ دوسرے نمبرپرہے ،آزادامیدواروں نے 12،پیپلزپارٹی نے2اورجماعت اسلامی نے1نشست حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

جی سیون سے مسلم لیگ ن کے ظفرعلی شاہ کواپ سیٹ شکست ہوئی ،یوسی 30جی سیون کے اس حلقے سے چیئرمین کے علاوہ تمام 10نشستیں تحریک انصاف نے حاصل کیں جبکہ چیئرمین کی نشست پرآزادامیدوارنعیم علی گجرنے کامیابی حاصل کی یوسی 37،38اور40سے تحریک انصاف نے کلین سویپ کیاہے