فرانس میں پاک بھارت وزراء اعظم کی مختصر ملاقات،بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کے پاس آکر مصافحہ،پاکستان پرامن اورشائستہ ہمسائیگی چاہتاہے ،نوازشریف،تھوڑی سی ملاقات میں ساری باتیں نہیں ہوسکتیں،مودی سمیت دیگرراہنماوٴں سے اچھے اندازاوراچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ،مزیدتبصرہ نہیں چاہتا،میڈیاسے گفتگو

منگل 1 دسمبر 2015 09:42

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس فرانس میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مختصر ملاقات۔ بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کے پاس آکر مصافحہ ۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں شروع ہونے والی عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے پہلے دن پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی ۔دونوں وزاء اعظم کے درمیان ملاقات طے نہیں تھی ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر ایک ہی صوفے پر ساتھ بیٹھے اور بات چیت کی، کانفرنس سے واپسی پر مودی نے وزیراعظم سے ایک بار پھر گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران گرمجوشی نظر آئی۔مبصرین نواز مودی ملاقات کو ایشاء میں مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھروزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان پرامن اورشائستہ ہمسائیگی چاہتاہے ،تھوڑی سی ملاقات میں ساری باتیں نہیں ہوسکتیں،مودی سمیت دیگرراہنماوٴں سے اچھے اندازاوراچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ،مزیدتبصرہ نہیں چاہتا۔

پیرس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پرامن اورشائستہ ہمسائیگی چاہتاہے ،نریندرمودی سے اچھے ماحول میں گفتگوہوئی ،مزیدتبصرہ نہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معاملات کواچھے اندازمیں آگے بڑھاناہے ،ساری باتیں تھوڑی سی ملاقات میں نہیں ہوسکتیں،ہم ترقی کرناچاہتے ہیں ،داخلی اورخارجی معاملات کوآگے بڑھاناچاہتے ہیں ،ہمیں اچھے جذبات کوہی عمل میں لاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ معاملات کوبہتربنانے کیلئے اشرف غنی سے بات ہوئی ،افغان صدراوربرطانوی وزیراعظم کے ساتھ سہ فریقی بات چیت بھی ہوئی ،سب ملاقاتوں میں اچھی باتیں ہوئی ،سب ممالک کومسائل کے حل کیلئے مذاکرات کاراستہ اپناناچاہئے