عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے پولیو وائرس دیگر ممالک تک پھیلنے کی خدشات کے پیش نظر سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی

پیر 30 نومبر 2015 09:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے پولیو وائرس دیگر ممالک تک پھیلنے کی خدشات کے پیش نظر سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ ہر پاکستانی کو بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی کی ساتویں میٹنگ جنیوا میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ میں پولیو سے متاثرہ ممالک سے وائرس دیگر ممالک تک پھیلنے کے خطرے سے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے میں پولیو وائرس ایکسپورٹ کر رہے ہیں ۔ افغانستان میں پاکستان سے پولیو وائرس 27اگست2015ء کو جبکہ پاکستان میں افغانستان سے وائرس 6جون 2015ء کو ایک دوسرے کے ملک میں ایکسپورٹ کرنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ خطرات موجود ہیں کہ یہ دونوں ممالک دنیا کے دیگر ممالک تک پولیو ورائرس پھیلا سکتے ہیں اس لیے ان دونوں ممالک پر عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی مزید توسیع کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :