دہشت گردی کے بارے میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتی،کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا، شاہ رخ خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:48

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء )بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے کہاہے کہ کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا، بھارت میں بچپن سے تمام مذاہب کے احترام اور ایک دوسرے سے پیار محبت کا درس ملا، مگر یہ باتیں اب کمزور ہوتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ دہشت گردی کے بارے میں میری رائے پوچھتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتی، کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ قرآن پڑھا اور اچھا مسلمان بننے کی کوشش کی، ہندو، عیسائی اور بدھ مت مذہب سے بھی سیکھا اور اچھا انسان بنا۔

متعلقہ عنوان :