وزیراعظم کی نواسی انسہ مہرالنساء صفدر نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کا امتحان امتیاز کے ساتھ پاس کرلیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء) وزیراعظم نو از شریف کی نواسی انسہ مہرالنساء صفدر نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کا امتحان امتیاز کے ساتھ پاس کرلیا ہے وہ محترمہ مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر رکن قومی اسمبلی و چیئرمین مجلس قائمہ برائے آئی ٹی کی صاحبزادی ہیں ۔ مہرالنسا کی نانی خاتون اول محترمہ کلثوم نواز اور والدہ مریم نواز خوشی کے ان لمحات سے بہرہ اندوز ہونے کے لئے لندن تقریب میں موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق انسہ مہرالنساء ئندہ ماہ چوہدری راحیل منیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں انہیں یونیورسٹی آف لندن سے ایک باوقار تقریب میں ڈگری تفویض ہوگی جو آئندہ سال کے اوائل میں منعقد ہوگی۔ انسہ مہرالنساء عصری قوانین اور تاریخ قانون کی ہونہار طالبہ ہیں نتیجے کی رو سے انہوں نے ”قوانین میں تصادم“، ”یورپی و اسلامی قوانین میں میرٹ“ کے موضوعات پر امتیاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

مہرالنسا کی نانی خاتون اول محترمہ کلثوم نواز اور مریم نواز خوشی کے ان لمحات سے بہرہ اندوز ہونے کے لئے لندن میں موجود تھے جب نتائج کا اعلان ہوا۔ انہیں اس حوا لے سے بے پناہ مسرت حاصل ہوئی اور پورے خاندان سے اعزہ و اقارب نے انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کیا۔ یہ امر قابل تذکرہ ہے کہ وز یراعظم نواز شریف نے بھی پنجاب یونیورسٹی لاہور سے قانون کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کر رکھا ہے تاہم انہوں نے وکالت کو پیشے کے طور پر اختیار نہیں کیا۔

ایوان وزیراعظم کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی نواسی کی اس قابل قدر کامیابی پر انہیں انگریزی ترجمے پرمبنی قران حکیم کا نسخہ تحفے کیطور پر دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے کنبے میں دوسری پیڑھی کی اولین قانون دان گریجویٹ ہونے کی خوشی کو بڑے عجز کے ساتھ منایا گیا۔ انسہ مہرالنساء صفدر جنہوں نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں اپنی نانی اور والدہ کے ہمر اہ امریکی خاتون اول مشعل اوباما سے ملاقات کی تھی قانون کی مزید تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم اس بارے میں فیصلہ ڈگری کے اجراکے بعد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :