الیکشن کمیشن کا سندھ میں تیسرے مر حلے کے بلدیاتی الیکشن میں فوج ،ر ینجرز اور ایف سی بلا نے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:47

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پا کستان نے سندھ میں تیسر مر حلے کے بلدیاتی الیکشن میں فوج ،ر ینجرز اور ایف سی بلا نے کا فیصلہ کیاہے اور اب غیر سر کاری تنظیموں کو بھی تیسرے مر حلے میں مشا ہدے کیلئے پو لنگ اسٹیشنو ں کا دورہ کر نے کیلئے را بطہ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے ذ رائع کے مطا بق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سر دار ر ضا نے سندھ کے اپو ز یشن ر ہنما ؤں کی در خو است پر نوٹس لیتے ہو ئے آج ہفتہ کے روز سیکر یٹری الیکشن کمیشن با بر یعقوب کو کرا چی میں اعلی سطح کا اجلاس بلا نے کیلئے بھیجیں گے اس اجلاس کے بعد اپو زیشن ر ہنما سیکر یٹری الیکشن کمیشن سے را بط کر کے پہلے تو ملا قا ت کا وقت ما نگیں گے اگر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انہیں ملاقا ت کا و قت د یا تو وہ اپنی شکا یات بمع ثبو ت سیکریٹری الیکشن کمیشن کو پیش کر یں گے اور اگر سیکریٹری نے انہیں ملاقات کا وقت نہ دیا تو پھر وہ ان سے یہ گزارش کریں گے جو درخواستیں پچھلے 15 روز سے دی ہوئی ہیں ان پر تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔