ترکی اور روس کے درمیان جو واقعہ پیش آیا ہے وہ افسوسناک ہے،مسئلے کو حل کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کر سکتا ہے،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرام خان درانی

جمعرات 26 نومبر 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرام خان درانی نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان جو واقعہ پیش آیا ہے وہ افسوسناک ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کو حل کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ مودی کی پالیسیاں ہٹ دھرمی پر مبنی ہیں ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان جو واقعہ پیش آیا ہے وہ افسوسناک ہے دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کو حل کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ سوچ نہیں ہونی چاہئے کہ تیسری جنگ عظیم کا کوئی خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کی جو پالیسیاں ہیں وہ ہٹ دھرمی پر مبنی ہیں اس سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر اقلیتوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے ایجنڈے نے مودی کو پوری دنیا میں تنہا کر دیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز تیسری جگہ ہونی چاہئے یہ اچھی بات ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف جب پارلیمنٹ میں آتے ہیں تو اس سے پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے تاہم وہ حکومت کے میگا پروجیکٹش کو ترجیحی دے رہے ہیں اس لئے وہ پارلیمنٹ میں کم آتے ہیں ۔